ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی صنعت میں ملکی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا ”بو زدوعان“ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور امید ہے کہ اگلے سال اسے فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ صدر اردوان نے اس بات کا اعلان انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی صنعت میں ملکی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا ،”بو زدوعان“ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور امید ہے کہ اگلے سال اسے فوج کے حوالے کر دیا جائے گا جنہیں ایف 16 میں نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی میں اضافہ اور ترک لیرے کی قدر میں استحکام جاری ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم امریکی ڈالر کے بجائے ترک لیرے پر انحصار کریں ۔
ملکی وسائل سے تیارکردہ ”بوزدوعان“ میزائل اگلے سال فوج کے سپرد کیا جائے گا:ترک صدر
Nov 27, 2019 | 12:35