مقبوضہ کشمیر:115ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری،وادی میں خوف وہراس کاماحول

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل115ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں خوف وہراس کا ماحول اورغیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میںدفعہ 144کے مسلسل نفاذ کے باعث معمولات زندگی مسلسل مفلوج ہیں۔ تجارتی مراکزبند ہیں جبکہ سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔ بڑھتی ہوئی سردی نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن