مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے مداحوں نے ان کی 79ویں سالگرہ منا ئی۔ 27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔ انہوں نے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بروس لی نے فلمی دنیا میں ہانگ کانگ کا مارشل آرٹ متعارف کروایا، انہوں نے ہدایت کاری، اداکاری اور مارشل آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر سے منوایا اور آج بھی بروس لی کو مارشل آرٹ کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔ بروس لی کا انتقال 32سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا، آج بھی مداح ان کی کچھ بہترین فلموں کو یاد کرتے ہیں جس میں انٹر دی ڈریگن، فسٹ آف فیوری سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔