عراقی دارالحکومت بغداد میں تین مختلف بم حملوں میںچھ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شمالی بغداد میں الشعب کالونی میں موٹرسائیکل پرنصب پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جنوب مغربی علاقے البیاع میں بھی موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔مشرقی بلدیہ محلے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ان بم دھماکوں کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن داعش نے بغداد اور دیگر شہروں میں ایسے ہی حملے کیے ہیں۔ یکم اکتوبر سے عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
بغداد تین بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 6 افراد ہلاک،15 زخمی
Nov 27, 2019 | 15:56