فرد واحد کی حکمرانی نے ترکی تباہ کر ڈالا: ایردوآن کے حلیف کا موقف

ترکی کے سابق نائب وزیراعظم علی باباجان نےا یک شخص کی حکم رانی کے خطرات سے خبردار کیا ہے اورکہاہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے منتظر ہیں۔ یہ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے چیلنج ثابت ہو گی جس کے سربراہ صدر رجب طیب ایردوآن ہیں۔باباجان نے عرب ٹی وی کوانٹرویومیں کہاکہ یک شخصی حکمرانی کے سائے میں جمہوریت کے عدم وجود نے ملک کو نقصان پہنچایا۔باباجان کے مطابق عبداللہ گل نئی جماعت کی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں گے تاہم وہ بطور مشیر کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن