سرخ مرچ کی مختلف اقسام کے فی 4oکلو گرام نرخوں میں ریکارڈ اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ ٹماٹروں کی طرح سرخ مرچ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ٹماٹر کی طرح سرخ مرچ بھی سالن کا لازمی جزو ہے اور ہر گھر کی ضرورت ہے. مرچ منڈی میں بدھ کی صبح سرخ ڈنڈی کٹ مرچ 12ہزار چھ سو روپے فی چالیس کلو گرام فروخت ہورہی تھی ,اسی طرح ہائبرڈ مرچ کے نرخ بھی15 ہزار 8سو روپے طلب کئے جا رہے تھے ,منگل کی شام کے مقابلے میں قیمتیں تین سے چار سو روپے زائد تھیں, پنجاب و دیگر صوبوں سے مرچوں کے تاجر خریداری کے لئے یہاں پہنچے ہوئے ہیں اور یومیہ گیارہ سے بارہ سو بوری مرچیں فروخت کے لئے لائی جارہی ہیں. واضع رہے کہ عمر کوٹ میں سب سے زیادہ مرچیں کاشت کی جاتی ہیں
ٹماٹروں کے بعد سرخ مرچ کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ
Nov 27, 2019 | 17:18