بین الاقوامی سطح پر معروف سائنٹیفک ریسرچ جنرل نیچر نے گذشتہ 50 برسوں کے دوران قائم ہونے والی دنیا کی 175 بہترین ینگ یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کی ہے۔ اس فہرست میں سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کا عالمی سطح پر چھٹا جب کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقا میناکی سطح پر پہلا نمبر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت کاوسٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اس یونیورسٹی نے اہمیت کی حامل تحقیقات کے میدان میں حاصل کیں۔ کاوسٹ نے علمی تحقیق کے ایسے شان دار نتائج پیش کیے جو مشرق وسطی کی کسی بھی دوسری ینگ یونیورسٹی کے کام سے برتر رہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی مشرقِ وسطی میں پہلے نمبر پرآگئی
Nov 27, 2019 | 17:56