چین نے موبائل فونز پر تیزترین فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے

چین نے موبائل فونز پر تیزترین فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے، اس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ برائوزنگ، سرفنگ ہوسکے گی ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی سروس کو موبائل فون کے لئے عام کردیا ہے ، اس کے ذریعے نہ صرف تیز رفتار انٹرنیٹ براؤزنگ، سرفنگ ہوسکے گی بلکہ اس تیز ترین نیٹ ورک کو کھانا پکانے والے روبوٹک شیف سے لیکر طب کے شعبے میں عمل جراحی تک میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے تحت چلنے والا نیوی گیشن کا نظام کہیں زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔ یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا فائیو جی سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت ملک کے 50 شہروں میں دستیاب ہوگی اور صارف 128 یوآن سے 599 یوآن فیس ادا کر کے اسے استعمال کرسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن