جنرل ندیم رضانے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاعہدہ سنبھال لیا ، اس موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزمیں تقریب کاانعقادکیاگیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جنرل ندیم رضانے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاعہدہ سنبھال لیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزمیں تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں جنرل ندیم رضانے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل زبیر محمود حیات کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے تھے۔واضح رہے کہ جنرل ندیم رضانے انفینٹری کی10سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیااورپاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جبکہ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں انفینٹری ڈویژن کی کمان بھی کی۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔ جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔وہ اگست 2018سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیازملٹری بھی مل چکاہے جبکہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بھی کام کیا ہوا ہے۔ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل سٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سولہ سالوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔