جھنگ‘ فیروز والا میں 2 بچیوں سے زیادتی‘ قتل کے2 ملزموں کو سزائے موت

شیخوپورہ+ فیروزوالا+ جھنگ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  خضر حیات منہاس  نے دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت کا حکم  دے دیا۔ ملزم آصف حبیب نے 19نومبر 2019 کو دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پرچار سزائیں سنائی گئیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضر حیات منہاس نے بچی کو قتل کرنے پر سزائے موت، اغوا کرنے پر 10سال عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کے احکامات جاری کئے۔ جبکہ ملزم کی جانب سے بچی کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے ادائیگی کا حکم جاری کیا۔ فیروز والا میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ اظہر اقبال رانجھا نے شیخوپورہ کی بستی مدینہ پارک کے محنت کش فیصل حلیم کی پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ادھموا کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم فیضان عرف چاند کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مجرم کو جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر تین ماہ قید بامشقت کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔ فاضل جج نے مجرم کو تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم بھی سنایا ہے جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید ماہ قید بامشقت بھی بھگتنا پڑے گی۔ استغاثہ کے مطابق مورخہ 09 جون 2019 کو محنت کش کی بچی پانچ سالہ عزا نور گلی میں بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی جس کو مجرم ورغلا کر اپنے چچا کے گھر میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...