جماعۃ الدعوۃ رہنماؤں کے خلاف 6  مقدمات میں بیانات‘ جرح مکمل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے درج چھ مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیانات اور جرح کا عمل مکمل کر لیا۔ گذشتہ روز اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا اور سی ٹی ڈی کی طرف سے مختلف شہروں میں درج دس مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کی طرف سے سینئر وکیل نصیر الدین نئیر اور عمران فضل گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 30نومبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن