غفلت برداشت نہیں‘ سموگ کے باوجود فصلوں کی باقیات جلانے  پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

Nov 27, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باوجود فصلوں کی باقیا ت کو آگ لگانے کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ریمارکس دیئے ہیں کہ سموگ کے تدارک کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شیراز  ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ فیصلوں کی فضلے کو آگ لگانے والوں کیخلاف سخت کاررائی کی جائے اور اس بارے میں تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت  میں پیش کی جائے۔ عدالت کے روبرو کمشن نے سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات تفصیل بھی پیش کی۔

مزیدخبریں