سردی میں گھریلو، صنعتی شعبہ کیلئے گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ پر غور کیا اور سیزن کیلئے اضافی گیس کے حصول کا معاملہ بھی پیش کیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے آر ایل این جی کے استعمال کا پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے گھریلو آلات کیلئے  توانائی ایفی شنسی پروگرام طلب کر لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے کمپریسر کے ذریعے گیس چوری روکنے کی بھی ہدایت دی۔ کمیٹی نے آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی منظوری دیدی۔

ای پیپر دی نیشن