لاس اینجلس (شِنہوا)برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگن مارکل کے دوسرے بچے کا رواں سال جولائی میں اسقاط حمل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈچس نے نیو یارک ٹائمز میں ایک تفصیلی مضمون میں لکھا ہے جس میں بتایا ہے کہ اپنے ایک سال کے بیٹے آرچی کو ایک صبح تیار کرتے ہوئے اسے تیز درد محسوس ہوا جس پر اسے فوری احساس ہوا کہ کچھ ٹھیک نہیں۔ کچھ گھنٹوں کے بعد جب اسقاط حمل کی تصدیق ہوگئی تو اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اسکا شوہر اسکے ساتھ موجود تھا۔میگن نے لکھا کہ اس وقت ہم دونوں میاں بیوی کی آنکھوں میں آنسو تھے ہم نے سوچا کہ اس تکلیف سے واپسی کا واحد راستہ یہی ہے کہ ایک دوسرے کی ڈھارس بندھائی جائے۔اپنے مضمون میں مارکل نے کوویڈ-19 کی وبا کے دوران جس نقصان اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اس کا بھی ذکر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے پیاروں کے احساسات جاننے کی کوشش کریں۔جنوری میں برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور مارکل کو شاہی فرائض سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی تھی۔ یہ جوڑا اب اپنے بیٹے کے ساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیرہے۔
برطانوی شہزادے کی اہلیہ میگن مارکل کا اپنے دوسرے بچے کے اسقاط حمل کا انکشاف
Nov 27, 2020