راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی رہنمائوں کے حکومت پر تنقیدی بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں اس میں اپوزیشن کو ابہام نہیں ہونا چاہئے اس کے باوجود ن لیگی ترجمانوں کی منفی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے کوئی سیاست نہیں کر رہی ہے لیگی ترجمانوں کی مسلسل ہرزہ سرائی اور دشنام طرازی قابل افسوس ہے شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر ن لیگی رہنماوں کی غیر اخلاقی سیاست ن لیگی جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتی صوبائی وزیرنے کہا کہ جیل کے اندر اور باہر بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی بزدار حکومت مرحومہ شمیم اختر کی تجہیز و تکفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں شریف خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔