کرم پو ر (نامہ نگار) آواز یوسی فورم کرم پور کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔ خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان لبنیٰ احتشام صدیقی، صائمہ، مرزا صادق علی اور خلیق احمد بھٹی نے کہاکہ خواتین کے ساتھ بد اخلاقی ،گھریلو جسمانی تشدد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عظمیٰ کنول نے کہاکہ حکومتی قوانین ہونے کے باوجود خواتین کے ساتھ بد سلوکی جیسے واقعات کا ہونا باعث تشویش ہے۔ حکومت اس سلسلے میں موثر قانون سازی کرے اور آگاہی مہم چلائے ۔