سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد

ملتان (نمائندہ نوائے وقت )  محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد کردی، تعلیمی اداروں کو صرف آن لائن کلاسز کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹییز اور کالجوں میں سپورٹس اور کلچرل تقریبات کو بھی منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس کا اطلاق پرائیویٹ یونیورسٹیز پر بھی ہوگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹییز، کالجوں کو آن لائن ٹیچنگ کے ہدایت نامہ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کالجوں میں آن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں، کالجوں کو 50 فیصد سٹاف کی پالیسی پر سختی سے عمل درا?مد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...