قمر الزمان مرحوم کی طلبہ برادری کیلئے خدمات کسی سے مخفی نہیں،رانا ذیشان

اسلام آباد(نا مہ نگار)قمر الزمان مرحوم کی طلبہ برادری کے لیے خدمات کسی سے مخفی نہیں آپ نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لیے وقف کر رکھی تھی ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان اور مرکزی ترجمان ایم ایس اوپاکستان اعزاز الحق عباسی نے یوم وفات قمر الزمان چودھری کی مناسبت سے جاری میڈیا کو بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا قمر الزمان چودھری مرحوم ایک طالب علم رہنما ہونے ساتھ حق گو عالم دین ،صحافی،اور مذہبی سکالر تھے آپ نے اپنی زندگی غلبہ اسلام اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی تھی انکی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا انتہائی مشکل ہے،ایم ایس اوپاکستان کو قومی سطح کی طلبہ تنظیم بنانے میں انکا کلیدی کردار ہے آج اگر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مدارس دینیہ اور کالجز یونیورسٹیز میں اپنا یکساں وجود رکھنے والی مملکت خداد پاکستان کی بڑی طلبہ تنظیم ہے تو اسکا سہرہ قمر الزمان چودھری کے سرہے جنہوں نے اپنا مقصد حیات غلبہ اسلام کو بنایا تھا قمر الزمان پاکستان سمیناز کا انعقاد کرے گیانعقاد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن