مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا دورہ بحرین ملتوی کردیا ،دسمبر کے وسط میں دورے کا امکان ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنا سرکاری دورہ بحرین کی جانب سے کی جانے والی درخواست کے بعد ملتوی کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا سرکاری دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین ملتوی کردیا
Nov 27, 2020