لاہور (نیٹ نیوز) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی تجارتی اشیاء کی لسٹ کا تبادلہ آئندہ ماہ کے وسط تک افغانستان سے کیا جائے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ وزرات تجارت میں ہونے والے اجلاس میں متعلقہ فریقین سے تجاویز لیں، حتمی ترجیحی تجارتی لسٹ کے لیے مختلف شعبوں کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام برآمد کنندگان سے گزارش ہے اپنی تجاویز وزرات تجارت کو بھجوا دیں۔
پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدہ کیلئے مشاورت جاری ہے: عبدالرزاق دائود
Nov 27, 2020