لاہور(نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھا دیا ہے۔ لائن ٹرین ساڑھے 8 کے بجائے رات 11بجے تک چلے گی۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پرانے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین کا وقت رات ساڑھے 8 تک تھا۔ اب اورنج ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 11بجے تک چلے گی۔ ٹرین روزانہ 16 گھنٹے ٹریک پر دوڑے گی۔ نئے اوقات کار کا اطلاق بھی ہو گیا۔