ایکشن کمیٹی کا اہلسنت مدارس میں 10 جنوری تک تعطیلات کا اعلان 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مدارس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وفاقی و صوبائی وزارت تعلیم کی ہدایات کی روشنی میںمدارس میں تعطیلات کرنے پر غور کے لئے اہم اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر مفتی محمد مقیم خان ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام اہلسنّت مدارس میں 10جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ ہنگامی اجلاس جامعہ رضویہ گلستان محدث اعظم میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر سے تنظیم المدارس سے وابستہ مدارس اہلسنّت کے ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مدارس ایکشن کمیٹی کے صدرصاحبزادہ حسین رضا نے کہا کہ ایک انسان کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ کرونا میں احتیاطی تدابیرکا مفہوم اسلام سے اخذ کیا گیا ہے۔ وبا کے دنوں میں احتیاط لازم ہے۔ پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کا مدارس سے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ضیاء المصطفیٰ حقانی نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے عہدیداروں نے مدارس سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ سیدعلی گیلانی نے کہا کہ کرونا کے بچاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش ضروری ہے۔ اجلاس صاحبزادہ حسین رضا کی زیر صدارت جامعہ رضویہ میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے مدارس کے ناظمین میں صاحبزادہ محمد حسین رضا جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد ، محفوظ مشہدی دارالعلوم جامعہ رضویہ بھکھی، منڈی بہاؤالدین ،، مشتاق احمد نوری جامعہ عربیہ مفتی محمد اقبال قادری، دارالعلوم جامعہ غوثیہ ڈیرہ مراد جمال، وزیر القادری جامعہ عربیہ سلطانیہ ضلع ڈھڈ کوئٹہ، اشرف سعیدی جامعہ انوار مصطفی سکھر علامہ احمد سعیدی رفیق اسلامک سینٹر کراچی، مسعود احمد زین العلوم قادریہ شکارپور، شمس الرحمن شمس دارالعلوم قادریہ پشاور،  عطاء الرحمن چشتی دارالعلوم غوثیہ تعلیم القرآن بحرین سوات، عبدالخالق جامعہ محمدیہ رضویہ چونگی امر سدو لاہور، محمد اصغر شاکر جامعہ غوثیہ رضویہ گلبرگ فیصل آباد محمد منیر شاکر، جامعہ محمدیہ غوثیہ انوارالاسلام راجہ جنگ قصور، محمد امین نقشبندی جامعہ القرآن گوجرہ فیصل آباد، عبد اللہ رحمانی دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اسلام آباد، احمد سعید طفیل جامعہ نعیمیہ سید العلوم ناروال، مشتاق احمد نوری، جامعہ شہابیہ لاہور، مفتی محمد کریم خان جامعہ نعیمیہ، محمد سلیم جامعہ غوثیہ، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری المرکزالاسلامی شادباغ، مولانا ضلع عمر صدیقی جامعہ تعلیم القرآن محمد شریف نعیمی جامعہ نعیمیہ رضویہ قصور، واجد علی گیلانی جامعہ اکبریہ شیخوپورہ، علامہ محمد راحت عطاری جامعہ رضویہ کرم علی شاہ، المصطفیٰ قرآن کالج لاہور، فیض بخش رضوی جامعہ رضویہ مصباح العلوم ملتان، صاحبزادہ ریاض کوکب اویسی جامعہ اویسہ بہاولپور، جامعہ ام رحمت رحمان پورہ، صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی،جامعہ فخرالعلوم داروغہ والا، علامہ شکیل احمد صدیقی جامعہ صدیقیہ سراج العلوم لاہور، اصغر علی شاہ جامعہ مدینتہ العلوم چونگی امر سدھو، جامعہ عائشہ صدیقہ گلبرگ، مفتی محمد حسن بیگ چشتی جامعہ فاطمۃ الزہراء کینٹ، محمد نعمان وز یر چشتی جامعہ نعمانیہ گلستان جوہر کراچی، علامہ محمد ابوبکر گورمانی جامعہ تعلیم القرآن کراچی، شبیر جان سیفی جامعہ ہجویریہ، محمد عمر حیات باروی جامعہ فیضان رضا  کینٹ، قاری عبدالغفار گجر جامعہ غوثیہ رسول، قاری محمد ذوالفقار سیفی جامعہ سیدہ آمنہ للبنات، صوفی گلزار احمد سیفی جامعہ گلزار سعید، عرفان اللہ جامعہ جیلانیہ رضویہ، محمد صابر جامعہ علی محمد لاہور، غلام علی نقشبندی جامعہ ربانی نعیمیہ  کینٹ، پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی جامعہ حنفیہ غوثیہ شیراکوٹ  محمد رفیق سیفی جامعہ نورالاسلام  محمد احتشام حیدر جامعہ زاھرا  ساجد علی نقشبندی جامعہ شیرربانی، محمد عرفان آسی جامعہ اسلامیہ رضویہ قصور، مولانا غلام مصطفی نقشبندی جامعہ حنفیہ کہنہ اور دیگر شامل ہیں۔دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداوں کی بندش کے حوالہ سے مدارس کو استثنیٰ دے۔ مدارس میں لاکھوں طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ پورے سال کے دوران صرف 4ماہ میں تعلیمی نصاب مکمل پڑھایا نہیں جا سکے گا۔  حکومت کویقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عمل کرایا جائے گا۔ مدارس دینیہ تعلیم وتربیت کے اہم مراکز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...