لاہور(کامرس رپورٹر) ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے اضافے سے 110500روپے ہوگئی۔ جس سے24قیراط 10گرام سونے کی قیمت 172روپے اضافے سے94736 روپے ہو گئی۔ 22 قیراط 10گرام سونے کی قیمت 86841روپے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت فروخت 160 روپے 5 پیسے ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 1 پیسے کی کمی سے 159 روپے 26 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 160روپے 5 پیسے ہو گئی۔
سونا 200 روپے تولہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا
Nov 27, 2020