جیل میں چوہوں کا بچاکھانا دیا جاتا تھا  مریم نواز،بہت شریف چوہے تھے جو لیگی رہنما کیلئے کھانا چھوڑ دیتے تھے: شہباز گل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مجھے تھائی رائیڈ کا مسئلہ تھا جہاں مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں، میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی۔ نوازشریف کو میں نے ہی وطن واپس آنے سے منع کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہے بہت شریف تھے جو مسلم لیگ (ن) کی رہنما کیلئے کھانا چھوڑ دیتے تھے۔ انہوں نے کا کہ مریم نواز کیلئے کھانا انکے گھر سے آتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...