کراچی (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے سمگل شدہ لگڑری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 16 لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں۔ضبط کی گئی گاڑیوں میں سندھ بیوروکریسی کے اعلی افسران کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 لگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ تمام گاڑیاں اعلیٰ سرکاری افسران، حکومتی عہدیداروں اوربااثرافراد کے زیراستعمال تھیں۔ایک نان کسٹم پیڈ جیپ سندھ بیوروکریسی کے اعلیٰ ترین افسرکے زیراستعمال تھی۔ترجمان کے مطابق سمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی گاڑیوں کے چیسز اور انجن نمبر تبدیل کیے گئے تھے۔