لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو آج پیرول پر رہا کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 2 ہفتوں کے لئے پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف سے تعزیت کیلئے پورے ملک سے لوگوں نے آنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ائرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ انہیں ایئر پورٹ تک بھی رسائی دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے (ن) لیگ کی درخواست پر اجازت کے لئے وقت مانگ لیا۔