گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرسہیل اشرف نے چینی کا نیا ریٹ مقرر کردیا، سہولت بازاروں میں 82 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ، ریٹیل میں 84 روپے چینی کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والے دوکانداروں، سٹورز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے تابع کریں گے۔