سیالکوٹ کے باسیوں کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام کا آغا ز ہوچکا:کمشنرگوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ کے باسیوں کیلئے پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ماسٹر پلاننگ کرکے انفرا سٹرکچر کی بہتری کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام کا آغا ز ہوچکا ہے، میونسپل کارپوریشن کے حدود میں سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے استعداد کام میں اضافہ کیلئے8لاکھ ڈالر مالیت کی سا لڈ ویسٹ مشینری جس میں 24 منی ٹپرز، 15 موبائل ڈی واٹرنگ سسٹم، 8 چین آرم رول ٹرک اور30 کنٹینر اور ایک ویل ایکسکیویٹر فراہم کئے جا چکے ہیںجبکہ مزید10لاکھ ڈالر مالیت مشینری جس میں 10 آرم رول ٹرک،54 آرم رول کنٹینر،150 آٹھ کیوبک میٹر کنٹینر،ٹرک ما نٹڈ سویپر،ایک واٹر ٹرک سپرے سسٹم، 100ہینڈ کارٹس، اور 5ڈمپ ٹرک 10 کیوبک میٹر جلد فراہم کردیئے جائیں گے۔ سیالکوٹ سٹی میں گلشن اقبال پارک، عبدالحکیم پارک، چلڈرن اینڈ لیڈیز پارک اور سیالکوٹ قلعہ پارک کی اپ گریڈیشن اور تزائین کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن