کرونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کےلیے کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کردیئے گئے ہیں۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کاﺅنٹرزشیشہ بند ہوگئے۔کراچی ایئرپورٹ پرایف آئی اے کے15 سے زائد کاﺅنٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے بتایا کہ احتیاطی تدابیرعملے کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے کی ہیں اورکاﺅنٹرز کو شیشہ بندکردیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے اندرانٹرنیشنل ڈیپارچر اور آرائیول لاﺅنج میں مجموعی طور پر 35 سے زائد ایف آئی اے امیگریشن کاﺅنٹرز مکمل طور پرشیشے سے ڈھک دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے کاﺅنٹرز کو شیشے سے کورکرنے کامقصدعملے کوتحفظ فراہم کرنا ہے،وائرس کی دوسری لہرکا تیزی سے پھیلاﺅدیکھتے ہوئے اس سے بچاﺅ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔
کروناسے بچاﺅ،کراچی ایئرپورٹ پرایف آئی اے کاﺅنٹرز پر شیشے نصب کردیئے گئے
Nov 27, 2020 | 14:16