بھارت،ہسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک

Nov 27, 2020 | 15:12

ویب ڈیسک

بھارتی مغربی ریاست گجرات کے ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے صدر مقام شہرگاندھی نگر سے 237 کلومیٹر مغرب میں راجکوٹ ضلع کے شیوانند ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے وارڈ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے 5افراد ہلاک ہو گئے ایک مریض کی حالات نازک بتائی جارہی ہےجبکہ 22 مریضوں کوحفاظت کے ساتھ دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہونے کے فوری بعد آگ بجھانے والے عملہ  ہسپتال پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا تاہم فوری طورپر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے تاہم اس معاملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں