ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی سموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں، فیول آؤٹ لٹس اور انڈسٹریل یونٹس کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 179 کی انسپکشنز کی گئی اور 44 خلاف ورزی پائی گئی اور 05 کو سیل کر دیا گیا جبکہ 03 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد سموگ کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں: ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک
Nov 27, 2020 | 17:55