کورونا میں خواتین کو حقوق بارے آگاہی کی آن لائن مہم چلائی گئی : صوبائی وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض

 صوبائی وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی خصوصی ہدایت کے مطابق کووڈ 19 کے پیش نظر خواتین کو اپنے حقوق سے متعلق آگاہی بارے آن لائن مہم چلائی گئی ہے۔اس بارے میں صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ ہیلپ لائن برائے خواتین 1043 پر کال کر کے خواتین کے لیے قانونی نفسیاتی معاشرتی مسائل بارے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیرآشفہ ریاض کامزید کہنا تھا کہ مہم برائے تحفظ حقوق نسواں کے ذریعے خواتین و حضرات کر عورت کے وراثتی حقوق سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپین کے ذریعے خواتین کے خلاف جرائم کورپورٹ کرنے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جس سے عملی سطح پر کام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی و ہراساں کرنے کی سزائیں موجود ہیں جو خواتین ان مسائل سے دوچار ہیں وہ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی ہیلپ لائن پر کال کر کے قانونی رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

اس کیمپین کے تحت خواتین کو زمین اور ٹیکس کی معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔صوبائی وزیرآشفہ ریاض نے کہا کہ میری تمام خواتین سے اپیل ہے کہ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی اس کاوش سے فائدہ اٹھائیں اور مسائل کے بہتر قانونی حل کے لیے رہنمائی حاصل کریں۔

ای پیپر دی نیشن