نگا ر جو ہر پہلی خا تون کرنل کمانڈ نٹ اے ایم سی مقرر، قوم اور فوج کو فخر: جنرل باجوہ

Nov 27, 2021

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تھری سٹار خاتون جنرل کے کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیجز لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اے ایم سی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔ آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کورکی صحت عامہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کردار ادا کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کرونا کیخلاف صف اول کے سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف عوام کے تحفظ اور بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کو اپنائیں۔

مزیدخبریں