لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کی جگہ فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔پیٹ کمنز 65 سال کے عرصے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان ہیں جو فاسٹ بائولر ہیں۔ٹم پین نے غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے دوری اختیارکرلی ہے ۔ے فرائض انجام دیے تھے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے، میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔ وہ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں گابا ٹیسٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے ساتھ سٹیو سمتھ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پہلے تو ٹیسٹ کپتانی چھوڑی اس کے بعد اب انہوں نے اب کرکٹ سے بریک بھی لے لیا ہے۔ٹم پین نے اپنے کیرئیر کا اہم فیصلہ خاتون کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایشیز سیریز سے قبل لیا۔انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں وہ شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔منیجرنے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک کیلئے کرکٹ سے علیحدہ ہورہے ہیں، انہوں نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ لیا ہے۔