لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میںپاکستان جونیئرزہاکی ٹیم اور مصر کے مابین دوسرا میچ آج 27نومبر کوکھیلا جائیگا میچ صبح نو بجے دن پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا۔پاکستان جونیئر ہاکی سکواڈ اپنا دوسرا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہے،پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم پول ڈی میں شامل ہے،پول ڈی میں پاکستان ، جرمنی، ارجنٹائن اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔گرین شرٹس کو پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست ہو چکی ہے ۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان اور مصر کے درمیان میچ آج ہو گا
Nov 27, 2021