لاہور(سپورٹس رپورٹر)چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو میچ کے پہلے سیشن میں تک تو غلط ثابت ہوتا ہوا تاہم 4 وکٹوں کے نقصان کے بعد مشفق الرحیم اور لٹن داس نے سنچری شراکت قائم کی جو دن کے اختتام تک قائم رہی۔میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں، مشفق الرحیم 82 اور لٹن داس 113 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا جارحانہ انداز سے آغاز کیا اس کے دونوں اوپنرز نے باونڈریز کی شکل میں رنز بنانا شروع کیے۔اننگز کے پانچویں اوور میں شاہین شاہ کے ایک ٹارگٹڈ باونسر پر میزبان ٹیم کے اوپنر سیف حسن سلی پوائنٹ پر کھڑے عابد علی کو کیچ دے بیٹھے اور یوں 19 کے مجموعی سکور پر ٹیم کو پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔میزبان ٹیم کا سکور 33 رنز پر پہنچا تو اس کے دوسرے اوپنر شادمان اسلام 14 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔میزبان ٹیم کا سکور 47 رنز پر پہنچا تو مومن الحق 6 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، 2 رنز اضافے کے بعد 49 کے مجموعی سکور پر نجم الحسن شانتو 6 رنز بنا کر کیچ ہوئے۔مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی ۔ لٹن داس نے کیر یئر کی پہلی سنچری سکور کی۔ وہ 113رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ مشفیق الرحیم 82رنز پر موجود ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی ‘حسن علی ‘فہیم اشرف اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لے چکے ہیں ۔ لٹن دا س اور مشفیق الرحیم کے درمیان 204رنز کی پارٹنر شپ ہو چکی ہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے۔پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم ‘حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی بنٹنگ لڑ کھڑا کر سنبھل گئی ، 4 وکٹوں پر 253 رنز
Nov 27, 2021