لاہور (وقائع نگار) محکمہ جنگلی حیات کاآپریشن کلین اپ جاری۔ محکمہ جنگلی حیات نے لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن ،سمن آباد ،گلبرگ ،گلشن روای ،داتا دربار کے اطراف میں ریسکیو کو آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا ۔ان افراد سے سینکڑوں پرندوں کو قبضے میں لے کر آزاد کروادیا۔محکمہ جنگلی حیات کے ڈسٹرک آفیسر تنویر جنجوعہ کے مطابق پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کا سامان ضبط کیا گیا۔ لاہور مختلف علاقوں میں بندر تماشہ دکھا کر بھیک مانگنے والوں کو بھی زیر کیا گیا۔متعدد افراد سے بندر قبضے میں لیے گے جبکہ لائسنس اور اجازات نامی کے بغیر رکھے گے بندروں کو بھی متعدد افراد کی رہائش گاہوں سے تحویل میں لے کر زوسفاری میں چھوڑا گیا۔