لاہور(نامہ نگار) پاکستان ریسکیو ٹیم نے چین کی میزبانی میں ہونے والی ایشیا ء پیسفک ریجنل انٹرنیشنل زلزلہ رسپانس ایکسرسائز 2021 کامیابی کیساتھ مکمل کی۔انٹرنیشنل زلزلہ رسپانس ایکسرسائز 2021 ورچوئل ٹیبل ٹاپ زلزلہ رسپانس مشق تھی جس میں اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈریسکیوٹیموں،پاکستان ریسکیو ٹیم سمیت ایشیا ء پیسفک ریجن کی نان سرٹیفائیڈ ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔پاکستان میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے انٹرنیشنل زلزلہ رسپانس ایکسرسائز 2021 میں حصہ لینے والی قومی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی میزبانی کی۔ ٹیم کمانڈرڈاکٹر رضوان نصیر نے نیشنل ارتھ کوئیک رسپانس سپورٹ سروس چائنا کی جانب سے بین الاقوامی اربن سرچاینڈ ریسکیوٹیموں کی جانب سے مربوط اورمنظم ردعمل کو یقینی بنانے کیلئے ورچوئل مشق کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔مشقوں کے اختتام پر سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان ریسکیو ٹیم کی چین کی میزبانی میں ایشیا ء پیسفک ریجنل انٹرنیشنل زلزلہ رسپانس ایکسرسائزمکمل
Nov 27, 2021