ذخیرہ اندوزی ‘صوبہ بھر میں 205مقدمات ‘255ملزم گرفتار

Nov 27, 2021

 لاہور (نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 205  مقدمات درج اور255 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔ لاہور میں ذخیر ہ اندوزی پر 11 مقدمات درج اور17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔شیخوپورہ ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر15 مقدمات درج اور 29  افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گوجرانولہ ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر 16 مقدمات درج اور23 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر15 مقدمات درج اور15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں