لاہور(سٹی رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً800ملین خواتین آئرن کی کمی میں مبتلا ہیں جس کے بڑے حصے51فیصد کا تعلق ترقی پذیر ایشیا ئی ممالک سے ہے جبکہ بدقسمتی سے پاکستانی خواتین خون کی کمی کا ایک بڑا ہدف ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کم عمری میں شادیاں معقول وقفہ کے بغیر جلد حمل اور غربت کے باعث مناسب خوراک کی عدم دستیابی خواتین میں خون کی کمی کا باعث بنتی ہیں جس سے حاملہ خواتین آنیمیا کا شکار بن جاتی ہیں جس سے نہ صرف اْن کی صحت داؤ پر لگتی ہے بلکہ پیدا ہونے والے بچوں کوجسمانی و ذہنی کمزوری اور معذوری سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی نے حاملہ خواتین میں خون،آئرن کی کمی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حاملہ خواتین میں آئرن،خون میں کمی کے موضوع پرسیمینار، پرنسپل پی جی ایم آئی کا لیکچر
Nov 27, 2021