لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، معاونِ خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا محمد طیب عباسی، مولانا قاری محمد امداد اللہ قاسمی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا غلام یاسین صدیقی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سابق مرکزی امیرشیخ المشائخ حضرت خواجہ خان محمد کے بیٹے اور ’’خانقاہ سراجیہ‘‘گلبرگ لاہور کے سرپرست صاحبزادہ مولانا حافظ رشیداحمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسولؐ، عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ؐ کے محافظ،انتہائی متقی پرہیزگاراور نیک سیرت انسان تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین کا مولانا حافظ رشیداحمدکی وفات پر اظہار تعزیت
Nov 27, 2021