لاہور(سپیشل رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ سزایافتہ مجرم اپنے" زر"اورسیاسی "زور" کے بل پر ایک نیک نام ریٹائرڈ منصف اعظم کامیڈیاٹرائل کررہے ہیں۔ جولوگ اپنے چاردہائیوں کے سیاسی گناہوں کاکفارہ اداکرنے کی بجائے ایک مبینہ آڈیو کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔ وہ بدعنوان سیاسی خاندان جو قدم قدم پرجھوٹ بولتا ہو اس کی نام نہاد چارج شیٹ کی کوئی قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ میاں ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ایک سزایافتہ سیاسی خاندان کے نجی سیل کی" ایجاد" ہے،اس کامقصد ملک میں فساد کے سوا کچھ نہیں۔جعلی آڈیو کی طرح فرانزک رپورٹ بھی فراڈ ہے۔کیپٹن (ر)صفدر کی طرف سے مزید ویڈیوز ریلیز کرنے کاعندیہ ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ محاسبہ کیاجائے۔ اقتدار سے محروم مٹھی بھر سیاستدانوں نے سیاست کورسواکر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔عوامی عدالت نے میاں ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو کوشرات اورسازش قراردے دیا ہے۔
سزایافتہ مجرم ریٹائرڈ منصف کامیڈیاٹرائل کررہے ہیں:ناصراقبال خان
Nov 27, 2021