مسجد اقصیٰ کے وجود کو صہیونیوں کے ہاتھوںخطرات لاحق ہیں:امام عکرمہ صبری

Nov 27, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے وجود کو قابض صہیونیوں کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوںنے بیان میں کہاکہ قابض فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو آبادکاری کے لیے ایک عبادت گاہ میں تبدیل کرنا القدس کو یہودی کردار دینے اور اس میں موجود اسلامی نشانات کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض دشمن القدس کویہودیوں کے ذریعے دارالحکومت بنانا چاہتا ہے اور اس میں موجود اسلامی شناخت کو مٹا کر اسے یہودیت کے رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل القدس کو صہیونی ریاست کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے یہودیوں کا دارالحکومت بنانا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی ریاست القدس کو یہودیوں کا مقدس شہر قرار دینے کا فلسفہ عام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے یہ بات کرتے تھے کہ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے لیکن اسے خطرات بہت زیادہ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں