کوئٹہ (اے پی پی) سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد اکبر حریفال نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے فردات کے حصول اور انتقال اراضی کا فرسودہ طریقہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کے دفتر میں کوئٹہ کے اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کو تیز اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ محمد یاسر بازئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ خلیل مراد ،بورڈ آف ریونیو کے آفیسرا ن،تحصیلداران اور متعلقہ فرم کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے تمام لینڈ ریکارڈ کو جلد از جلد کمپیوٹرائزیشن کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔
کوئٹہ میں اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن تیزکرنے کی ہدایت
Nov 27, 2021