ضلع نیلم، متاثرین بھار تی  فائرنگ  میں’’ ہوپ ویلفیئر ‘‘ نے امدادی راشن تقسیم کیا    

Nov 27, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)غیر سرکاری فلاحی وسماجی تنظیم’’ ہوپ ویلفیئر ‘‘برطانیہ کی جانب سے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ 350خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کیا گیاضلع نیلم کے علاقہ گریس ویلی کے نواحی گائوںڈھکی چنگاڑکے350 خاندان 2007ء میں بھارتی فائرنگ کے متاثرہ اپنے گھر بار،زمین جائیداد سے محروم ہو کر مہاجر بن کر رہ گئے ہیں2007  میں 350خاندان پر مشتمل گائوں بھارتی فائرنگ کی بربریت کا شکار ہوئے جس میں بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں چار شہریوں کو انڈین آرمی نے اغوا کیا کچھ لوگ اٹھ مقام، کیل اور مظفر آباد میں مقیم ہیںمتاثرین میں ہوپ فائونڈیشن یو کے نے 350متاثرہ خاندانوں میں 6000فی کس کے حساب سے راشن تقسیم کیا۔

مزیدخبریں