خرطوم (اے پی پی) سوڈان کی مغربی ریاست ڈرافور میں خانہ بدوشوں اور مسیریا جیبل قبیلے کے درمیان جاری لڑائی میں 43 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور 46 دیہات کو جلایا اور لوٹا گیا ۔سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ (او سی ایچ اے) کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان جاری لڑائی کیوجہ سے ہلاکتوں کے علاوہ متعدد افراد لاپتہ ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔