بھلوال (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر نے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ خاتون ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نواز‘ فیاض اور ثریا بی بی نے فائرنگ کرکے تھانہ صدر کے چک چودہ رسالہ کے عباس اور آٹھ سالہ عدنان کو قتل‘ محمد حیات اور اسد اللہ کو زخمی کردیا تھا۔ مدعی کی پیروی چوہدری سجاد حیدر وڑائچ سابق صدر بار کررہے تھے۔ سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر نے ملزم نواز کو دو مرتبہ سزائے موت اور دس لاکھ روپے اور ثریا بی بی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ یاد رہے اس مقدمہ کا ایک ملزم فیاض جیل میں علالت کے باعث انتقال کر گیا تھا۔
بھلوال: دوہرے قتل کے ملزم کو 2 بار سزائے موت‘ خاتون کو عمر قید
Nov 27, 2021