مانانوالا رورل ہیلتھ سنٹر، ڈاکٹر اور عملہ  کی مبینہ غفلت، مریض جاں بحق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مانانوالا رورل ہیلتھ سنٹر روڑانوالی کے ڈاکٹر  کی عملہ سمیت مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے مریض جاں بحق ہوگیا۔ سید انور شاہ کو آکسیجن فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر عثمان کمرے میں موبائل پر مصروف رہے جبکہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے باقی عملہ خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیا۔  ورثاء دہائیاں دیتے رہے کہ مریض کو آکسیجن فراہم کی جائے، لیکن    ڈاکٹر نے انسانی تقاضے پورے نہیں کیے مریض کو چیک بھی نہیں کیا۔ اس وقت ہسپتال  میں صرف ہمارا  ہی مریض  تھا لیکن ڈاکٹر اور عملہ بات سننے کے لیے تیار نہیں تھا،  اسی  دوران  مریض  حالت غیر ہونے پر مریض جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے ڈاکٹر عثمان اور فرائض سے غفلت برتنے والے  عملہ کو نوکری سے برخاست کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ورثا نے قانونی کارروائی کے لیے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق کو تحریری درخواست جمع کروا دی۔ رابطہ کرنے پر ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ مریض کے چیک اپ کی بھرپور کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن