اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )رکن قومی اسمبلی وزیرعلی کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا کیس کی سماعت 29 نومبر کو ہو گی سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا پیر کے روز کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہو ں گے جبکہ جمعہ کے روز کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی تھی جس میں پراسیکوٹر سندھ کی جانب سے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا پر عدالت نے کیس پیر کے روز تک ملتوی کیا تھارکن قومی اسمبلی علی وزیر نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔