چین کے سفیر کی سرمایہ کاری بورڈ کے سر براہ اطفر احسان سے ملاقات 

Nov 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کے سفیر ایچ ای نونگ رونگ نے سرمایہ کاری بورڈ کے سر براہ اطفر احسان سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین بی او آئی نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی گلوبل رسائی کو بڑھانے پر توجہ دی جائے، جہاں پہلا قدم ممکنہ اور موجودہ سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کو فروغ دینے کے بارے میں ہوگا اور دوسرا مرحلہ پاکستان میں معیاری سرمایہ کاری کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ان کی پیروی پر مشتمل ہوگا۔ 

مزیدخبریں